پاکستان
31 مئی ، 2012

کراچی: قائد آباد سے میاں، بیوی اور بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی … کراچی کے علاقے قائد آباد سے میاں، بیوی اور بچی کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے مدینہ ٹاوٴن میں ریلوے ٹریک کے قریب سے محمد سہیل اس کی بیوی اور ڈیڑھ سال کی بچی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین کا تعلق ملتان سے ہے، جنہوں نے کچھ سال پہلے محبت کی شادی کے بعد کراچی میں رہائش اختیارکی تھی۔

مزید خبریں :