21 جنوری ، 2016
پشاور......باچاخان یونیورسٹی پرحملےکامقدمہ انسداددہشت گردی مردان ریجن میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھاناسرڈھیری کےایس ایچ اوکی مدعیت میں درج کیاگیا، جس میں دہشت گردی،قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردصبح ساڑھے8بجےیونیورسٹی میں داخل ہوئے اور9بجےپولیس اورسیکورٹی فورسزکادہشت گردوں سےمقابلہ شروع ہوا۔
ایف آئی آرکے متن میںکہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کےپاس دستی بم اورایس ایم جیزتھیں،فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان دوپہرایک بجےتک مقابلہ جاری رہا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں 20افراد شہید ہوگئے تھے۔