31 مئی ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو بجلی پیدا کرنے کا حق نہیں دیا گیا، بجلی نہ آنے سے عوام کی آنکھوں میں غصہ اور خون بھر گیا ہے وہ ان کے ساتھ ہیں۔ لاہور میں ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کو بجلی پیدا کرنے کا حق نہیں دیا ،پنجاب کی 700 میگاواٹ بجلی کہاں جاتی ہے، 400 ملین کا سرکلر ڈیٹ کس نے پیدا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر سیاسی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن ہوں گے جس کے لئے اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی یونیورسٹی ارفع ٹیکنالوجی پارک کے چھٹے فلور پر ستمبر سے کام شروع کرے گی ابتدائی طور پر ایک ہزار طلبہ کو داخلہ ملے گا بعد میں ایئرپورٹ کے قریب ڈیرہ چاہل میں 6 ہزار طلبہ کیلئے نیا کیمپس تعمیر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہاتھ جوڑتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے قومی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، وفاق کا ظلم ناقابل برداشت ہے وہ عوام کے ساتھ ہیں۔