پاکستان
31 مئی ، 2012

اسلام آباد : سعودی شہری پر اے ایس ایف اہلکاروں کا تشدد، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد : سعودی شہری پر اے ایس ایف اہلکاروں کا تشدد، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد … سعودی سفارتخانے کے اہلکار کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر اے ایس ایف اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا، سیکریٹری دفاع نے ڈی جی اے ایس ایف کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ سعودی سفارتکار پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی سعودی سفیر ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ زخمی سعودی باشندے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی نے واقعے کی تحقیقات کر کے 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی فوجی افسر اور اے ایس ایف اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں دست و گریباں ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا اس وقت ہوا جب اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی فوجی افسر کو ایئرپورٹ لاوٴنج میں داخل ہوتے ہوئے تلاشی کے روکا۔ اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی ہے، سعودی فوجی افسر سفارتی اہلکار نہیں بلکہ کورس کیلئے پاکستان آیا ہے جبکہ سعودی ایئر لائن ذرائع کہتی ہے کہ سعودی فوجی افسر سفارتخانے کا اہلکار تھا جسے پرواز ایس وی 732 کے ذریعے ریاض جانا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی اہلکارکی سیٹ کنفرم نہیں تھی، جس پر سعودی فوجی اہلکار سعید الشہری کو روکا گیا۔

مزید خبریں :