25 جنوری ، 2016
کراچی...... کراچی کے علاقےڈیفنس خیابان مجاہد میں ٹرک اور کار میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیفنس خیابان مجاہد میں ٹرک اور کویت قونصلیٹ کے پروٹوکول کی کار میں تصادم ہوگیا، جس میں 2افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی ڈرائیور اور گارڈ زخمی ہوا ہے،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔