25 جنوری ، 2016
پشاور.....پشاورکے علاقہ انقلاب روڈ پر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا۔ دھماکے میں مدرسہ کے افغان مہتمم سمیت چار افرادزخمی ہوئے تھے۔
پھندو چوک پشاورکے انقلاب روڈ پر گذشتہ روز دھماکہ ہواتھا۔ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کرلیاگیا ہے۔ دھماکے کامقدمہ ایس ایچ او تھانہ چمکنی غفار خان کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔
نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج مقدمہ میں قتل و اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں مقامی مدرسہ کے افغان مہتمم قاری صلا ح الدین سمیت چار افراد ذخمی ہوئے تھے۔