پاکستان
25 جنوری ، 2016

پشاور:کوہاٹ روڈ سے ایک دہشتگرد گرفتار

  پشاور:کوہاٹ روڈ سے ایک دہشتگرد گرفتار

پشاور......پشاور میںمحکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ روڈ سے ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق کارروائی ٹیکنیکل کالج کے قریب کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران عثمان نامی دہشتگرد کو گرفتارکیاگیا جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، جو دیر کالونی پشاور میں رہائش پذیر تھا۔

دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم اورا یک پستول بھی برآمد ہوئے۔ ملزم سے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :