پاکستان
25 جنوری ، 2016

لاہور ، داعش سے تعلق ،گرفتار اسسٹنٹ پروفیسر کی بازیابی کیلئےدرخواست

لاہور ، داعش سے تعلق ،گرفتار اسسٹنٹ پروفیسر کی بازیابی کیلئےدرخواست

لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر غالب عطاءکی بازیابی کیلئے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔

اسسٹنٹ پروفیسر کی اہلیہ عاصمہ غالب کی طرف سے دائردرخواست کی سماعت جسٹس محمد شمیم نے کی ، وکیل اسد بٹ نے کہا کہ پروفیسر غالب عطاء کو سات دسمبر کو پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار کیا۔

غالب عطاء کا کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں ہے، ایک ماہ گزرنے کے باوجود انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

وکیل نے استدعا کی کہ غالب عطاء کو بازیاب کراکر کسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 16 فروری کیلیے نوٹس جاری کر دئیے ۔

مزید خبریں :