پاکستان
25 جنوری ، 2016

پنشنرز کیلئے خوش خبری، اب پنشن اکاؤنٹ میں آئےگی

 پنشنرز کیلئے خوش خبری، اب پنشن اکاؤنٹ میں آئےگی

اسلام آباد ....... پنشنرز کے لیے خوش خبری، اب لائن میں نہیں لگنا پڑے گا، پنشن بینک اکاؤنٹ میں آیا کرے گی، رقم اے ٹی ایم یا چیک کے ذریعے نکلوائی جا سکے گی ،حکومت نے پنشنرز کی مشکل آسان کر دی ۔

پنشن آئے گی تنخواہ کی طرح سیدھی بینک اکاؤنٹ میں ،چاہے بینک کوئی بھی ہو اور ملک بھر میں کہیں بھی۔ اے جی پی آر کی ویب سائٹ کے مطابق وفاقی یا صوبائی حکومت کے ایسے پنشنرز جن کی پنشن اے جی پی آر اسلام آباد، کسی صوبائی اے جی آفس،یا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سے جاری ہوئی تھی، اب نئے نظام کے تحت پنشن اپنی سہولت اور پسند کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے بغیر کسی کٹوتی اور معاوضہ کے حاصل کر سکتے ہیں۔

پنشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے بینک سے تصدیق شدہ آپشن فارم،نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ 20روپے کے اسٹامپ پیپر پر انڈیمنٹی بانڈ اور فیملی پنشن کی صورت میں بیوہ کے غیر شادی شدہ ہونے کے سرٹیفکیٹ کی کاپی اے جی پی آر کو جمع کرائیں اور بینک سے اپنے پنشن کاغذات کی واپسی کے لیے لیٹر حاصل کریں۔

کاغذئی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پنشن بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہونا شروع ہو جائے گی۔بہت اچھا اقدام ہے، اب لائنوں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا۔اس سے سب سے اچھی بات یہ ہو گی کہ جب چاہئے رقم جا کر نکال سکتے ہیں، اس کے لئے کسی مخصوص تاریخ کی ضرورت نہیں،ہونا یہ بھی چاہئے کہ کسی قسم کا فراڈ نہ ہو، جون یا دسمبر میں پنشنر ایک بار ذاتی حیثیت میں آئے اور اپنی شناخت کو یقینی بنائے ۔

اے جی پی آر نے گریڈ 17سے گریڈ22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 مارچ سے پہلے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پنشن حاصل کرنے کے لیے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کر لیں، اس کے بعد پنشن بُک کے ذریعے ادائیگی نہیں ہو گی۔

پنشنرز اے جی پی آر کے وفاقی اور صوبائی دفاتر سے رہ نمائی حاصل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ اے جی پی آر کی ویب سائٹ www.agpr.gov.pk سے معلومات بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

مزید خبریں :