پاکستان
26 جنوری ، 2016

کراچی : قائدآباد پُل کےقریب پتھاروں کیخلاف کارروائی

کراچی : قائدآباد پُل کےقریب پتھاروں کیخلاف کارروائی

کراچی ......کراچی کے علاقے قائد آباد میں محکمہ انسداد تجاوزات نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پتھارے مسمار اور دکانوں کے سائن بورڈز ہٹادیے ۔

قائدآباد پُل کے قریب کیے گئےآپریشن میں محکمہ انسداد تجاوزات کے اہلکاروں نے بھاری مشینری کا استعمال کیا، آپریشن کے دوران پولیس اہلکار بھی محکمہ انسداد تجاوزات کے ہمراہ تھے ۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع دیے بغیر کارروائی کی گئی، جس سے ان کے قیمتی سامان کو نقصان پہنچاہے ،آپریشن کے دوران سڑک کنارے قائم پتھارے ، متعدد دکانوں کے سائن بورڈز اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :