پاکستان
26 جنوری ، 2016

2015 تاریخ کا گرم ترین سال قرار

 2015 تاریخ کا گرم ترین سال قرار

نیویارک.....عالمی موسمیاتی ادارے نے 2015 کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا ہے ۔ عالمی موسمیاتی ادارے ڈبلیو ایم او کے اعداد و شمار کے مطابق 2011 سے 2015 تک کے پانچ برسوں کو گرم ترین برسوں میں شمار کیا گیا ہے ۔

ادارے کے مطابق گزشتہ دو سو سال کے درجہ حرارت کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ درجہ حرارت میں طویل مدت کی بنیاد پر صفر اعشاریہ سات چھ اضافہ ہوا ہے جبکہ اگر گزشتہ سو سال کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو درجہ حرارت میں ایک درجہ ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے۔

ادارے کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کی وجوہات میں گرین ہائوس گیسوں کا اخراج ہے، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں گرمی کی لہر ، خشک سالی کے ساتھ ساتھ سمندری سطح میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔

گزشتہ برس گرم ترین ہوائوں کے باعث میں ڈھائی ہزار اور پاکستان میں دو ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :