28 جنوری ، 2016
پشاور.....پشاور پولیس نےچار چار کلو گرام وزنی پانچ بموں کو ناکارہ بنا کر شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔پریشر ککر بم رنگ روڈ پر مین ٹرانسمیشن لائن کے پول کے ساتھ نصب کئے گئے تھے۔
پولیس کواطلاع ملی تھی کہ رنگ روڈ پر جمیل چوک کے قریب 132 کے وی مین ٹرانسمیشن لائن پول کے ساتھ بم نصب کئے گئے ہیں۔
پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا جس نےچار چار کلو گرام وزنی پانچ بموں کو ناکارہ بنادیا۔ بارودی مواد پریشر ککر میں نصب کرکے انہیں ریموٹ کنٹرول سے منسلک کیا گیا تھا۔