28 جنوری ، 2016
اسلام آباد ....وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تمام سرکاری اسکول کھلے ہوئے ہیں جبکہ نجی اسکولوں میں کچھ کھل گئے اور کچھ ابھی تک بند ہیں ۔
وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری دو دن میں دو بیان جاری کر چکے ہیں کہ کوئی کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے وفاق کے تمام سرکاری اسکولز کھلے ہوئے ہیں اور چھٹیوں کا دور دور تک کوئی امکان نہیں، بچوں کے والدین بھی اسی حق میں ہیں آخر چھٹیاں کیوں دی جائیں جبکہ امتحانات بچوں کے سروں پر ہو ں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے اعلان کے بعد اسلام آباد کے نجی اسکولز میں سے بعض کھلے ہوئے جبکہ بیشتر نے بچوں کو 31جنوری تک چھٹیاں دے رکھی ہیں ۔
معاملہ سردی کا ہو یا اسکولز کی سیکورٹی کا والدین کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں چھٹیاں دینے سے بچوں کی پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے ، سالانہ امتحانات سے پہلے اتنی چھٹیاں نتائج پر اثر انداز ہونگی۔