28 جنوری ، 2016
ٓنئی دہلی .......بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ فروری میں پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کا امکان ہے۔
انہوں نے بھارتی چینل کو انٹرویو میں مزید کہا کہ 26 نومبر کے حملے کے بعد دونوں ممالک سے غلطیاں سرزد ہوئی ہیں اور پٹھان کوٹ واقع کے بعد پاکستان اور بھارت کو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرانا چاہئے ،نہ ہی دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کو روکے جانا چاہئے۔
مسعود اظہر کے معاملے پر عبدالباسط نے کہا کہ اگر مسعود اظہر سے متعلق ٹھوس شاہد ملے تو پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرے گا، پٹھان کوٹ واقع کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر کا بھارتی چینل کو یہ پہلا انٹرویو ہے۔