پاکستان
12 جنوری ، 2012

پاک فوج اور حکومت تناوٴ نے تنازع کا رخ اختیار کرلیا ،برطانوی اخبار

پاک فوج اور حکومت تناوٴ نے تنازع کا رخ اختیار کرلیا ،برطانوی اخبار

لندن… ایک برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور حکومت کے درمیان تناوٴ نیتنازع کا رخ اختیار کر لیا ہے ا ور حکومت ہٹائی جاسکتی ہے۔ برطانوی اخبار گارجین نے لکھا ہے کہ فوج اور حکومت میں تنازع کی آخری وجہ میمو گیٹ بنا اور اب حکومت کو تختہ الٹے جانے کا خطرہ ہے،لیکن اس کا طریقہ کیا ہوسکتا ہے؟ماضی میں فوج چار مرتبہ حکومتوں کا تختہ الٹ چکی ہے اور اب بھی کوشش ہے کہ منتخب حکومت مستعفی ہوجائے۔ صدر زرداری اورپیپلزپارٹی کی حکومت پر نااہلی ،کرپشن ،کمزوری اوردیگر کئی الزامات ہیں۔ صدر زرداری پر بھی کئی الزامات ہیں ،لیکن بطور صدر انہیں عدالتی استثنی حاصل ہے۔اخبار کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کوشش کر رہی ہے منتخب حکومت مستعفی ہوجائے ۔ حکومت کی تبدیلی کا واحد طریقہ الیکشن ہیں ،عدالت ،فوج ،یا انٹیلی جنس سربراہ نہیں جو بھی جنرل کو حکومت ہٹانے کی اجازت دیتا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ یہی کچھ اس کی ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :