31 جنوری ، 2016
کراچی....... ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دشمن زیادہ ہوں تو کارروائیاں زیادہ ہوتی ہیں، کم ہوں تو کم، کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ سیٹنگ ہوگئی ، سندھ رینجرز کی سیٹنگ صرف اپنے مشن کے ساتھ ہے، قوم کے ساتھ ہے اور ملک کے ساتھ ہے۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے حب ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں احساس پیدا ہوتا ہے آپریشن سست روی کا شکارہوگیا ہے لیکن ایسا نہیں، دشمن زیادہ ہوں توزیادہ کارروائیاں ہوتی ہیں،کم ہوں توکم کارروائیاں ہوتی ہیں، کم کارروائیاں ہوں تو کہا جاتاہے کہ سیٹنگ ہوگئی، رینجرز کی سیٹنگ صرف اپنے مشن اپنے عوام اورقوم کے ساتھ ہے۔
ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ کراچی میں 20 ، 25 سال سے منظم جرائم کے ذریعے لوگوں میں خوف پیدا کرنےوالے عناصر کا خاتمہ کرنا ہے،ان جرائم پیشہ عناصر کو پکڑاجارہا ہے جن کے ذریعے ایسے حالات پیدا ہوئے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکورٹی مسائل سے متعلق مشکلات سے نکل رہے ہیں اوررینجرز سیکورٹی کے حالات بہترکرنے میں اپنا کردارادا کرتی رہے گی۔