کاروبار
29 جنوری ، 2012

عالمی اقتصادی فورم کثیرالجہتی سمجھوتے کے بغیر ہی ختم

عالمی اقتصادی فورم کثیرالجہتی سمجھوتے کے بغیر ہی ختم

ڈیووس … عالمی اقتصادی فورم کثیرالجہتی سمجھوتے کے بغیر ہی ختم ہوگیا ہے،اور ڈبلیوای ایف کے چیف بزنس افسر رابرٹ گرین ہل کا کہناہے کہ ملازمتوں کی فراہمی سے غذا کاحصول ممکن بنانے تک کے معاملات میں نجی کمپنیاں حکومتوں پر بازی لیجارہی ہیں۔ڈیووس میں ہوئے4 روزہ عالمی اقتصادی فورم میں یوروزون سے متعلق خدشات چھائے رہے۔میٹنگ میں چھبیس سو مندوبین نے شرکت کی اور اسکے منتظم کاکہناتھاکہ بحران کے باوجود کمپنیاں جانتی ہیں کہ اس سے کیسے نکلا جاسکتاہے۔کئی ممالک میں اقتصادی صورتحال بہترنہ ہونے کے بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے آثار یہاں سوئٹزرلینڈ میں بھی دکھائی دیئے ،جہاں قبضہ کروتحریک کے افرادنے عالمی رہ نماوں کے خلاف ڈیووس میں مظاہرہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ حکمراں اوراداروں کے سربراہ یہاں موج کرنے آئے ہیں۔اس دوران بعض گاڑیوں کے شیشے بھی توڑدیے گئے ،جس پرپولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔

مزید خبریں :