03 فروری ، 2016
اسلام آباد......وفاقی وزیر پرویز رشید نے پی آئی اے کےمعاملے پر آج بیک وقت تین حریفوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تین ملازمین کے خون سے ہولی ان لوگوں نے کھیلی جو ناکام ہڑتال کو کامیاب بنانا چاہتے تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے عمران خان اور خورشید شاہ پر بھی تنقید کی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پی آئی اے معاملے کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر دھرنا سیاست کی کوشش کر رہے ہیں مگر حکومت ان کی سازش ناکام بنا دے گی۔
انہوں نے کہا کہ لازمی سروس ایکٹ پیپلز پارٹی نے بھی دو مرتبہ اپنے دور میں متعارف کرایا، اب خورشید شاہ اس پر تنقید کیوں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ بھی پیپلز پارٹی ہی کے دور میں ہوا۔