پاکستان
03 فروری ، 2016

قلات کےعلاقےگدرمیں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام ،3ملزمان ہلاک

قلات کےعلاقےگدرمیں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام ،3ملزمان ہلاک

کوئٹہ......قلات کے علاقے گدر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کی آمد کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کی گئی۔

ناکے پر مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ، تاہم گاڑی کو گھیرے میں لینے پر گاڑی میں موجود مشکوک افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے،دھماکےکی زد میں آکر تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :