03 فروری ، 2016
لاہور......لاہور ہائی کورٹ میں غازی علم دین شہید اور بھگت سنگھ کے مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست پر سماعت کی گئی ،بنچ نے وکیل کے اعتراض پر معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں بھگت سنگھ فاؤنڈیشن کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھگت سنگھ نے بر صغیر کی آزادی کی جنگ لڑی مگر انہیں غدار کے طور پیش کیا جاتا ہے۔
درخواست میں بھگت سنگھ کو قومی ہیرو قرار دینے اور سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے بھگت سنگھ اور غازی علم دین شہید کے مقدمات ری اوپن کرنے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔