03 فروری ، 2016
اسلام آباد......وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں رینجرز کے غیر مشروط خصوصی اختیارات میں 90 روز کے لیے اضافے کی منظوری دے دی۔
رینجرز کے اختیارات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اضافے کی سمری سندھ حکومت کی جانب سے یکم فروری کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو ارسال کی گئی تھی، جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے دستخط کردیے۔
اختیارات ملنے کے بعد رینجرز کو دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سمیت سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور مشتبہ افراد کو 90 روز تک حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا۔