انٹرٹینمنٹ
06 فروری ، 2016

ماورا ہوکین کی فلم ’ صنم تیری قسم ‘ کا باکس آفس پر 4کروڑروپے کا بزنس

ماورا ہوکین کی فلم ’ صنم تیری قسم ‘ کا باکس آفس پر 4کروڑروپے کا بزنس

ممبئی .....پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ وماڈل ماورا ہوکین کی نئی بالی ووڈ فلم’ صنم تیری قسم‘نے ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پرصرف4کروڑ روپے کا بزنس کیا ۔

رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ماورا ہو کین کے ساتھ بالی ووڈ کے نئے اداکار ہرش وردھن رانے مرکزی کردار اداکر رہے ہیں ۔

دیگر کاسٹ میں انوراگ سنہا،منیش چوہدری،مرلی شرما اور وِجے راز شامل ہیں، یہ فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982ءمیں بننے والی فلم’صنم تیری قسم‘کا ری میک ہے۔

مزید خبریں :