انٹرٹینمنٹ
06 فروری ، 2016

امریکن کرائم ڈرامہ فلم ’اسٹیلنگ کارز‘کا پہلا ٹریلر جاری

امریکن کرائم ڈرامہ فلم ’اسٹیلنگ کارز‘کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ......تھرلر فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن کرائم ڈرامہ فلم’ اسٹیلنگ کارز‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بریڈلے جے کیپلن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو نا انصافیوں سے تنگ آکر نظام سے بغاوت کی ٹھان لیتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایموری کوہن،ہیتھر لند،جوہن لیگویزامو،ولیم ایچ میسی،پال اسپارکس اور جیف لیما سمیت دیگر شامل ہیں۔

ریچل ونٹر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 5اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :