پاکستان
07 فروری ، 2016

پی آئی اے کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال

پی آئی اے کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال

کراچی.........حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں،پی ائی اے کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے دو بوئنگ777 طیارے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طیاروں کاتمام عملہ اورگراؤنڈاسٹاف پی آئی اےکاہی ہے، طیارے 800 عمرہ زائرین کووطن واپس لائیں گے۔

حکومت نے بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کیلئےپی آئی کےعملےکی لگن کی تعریف کی ہے اور پی آئی اےکی بہتری کےلیےعملےکے عزم کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :