پاکستان
07 فروری ، 2016

کوئٹہ: دھماکے کا زخمی ایک اور ایف سی اہلکارشہید

کوئٹہ: دھماکے کا زخمی ایک اور ایف سی اہلکارشہید

کوئٹہ........ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں شارع اقبال دھماکےکاایک اورزخمی ایف سی اہلکارشہید ہوگیا ہے جس کے بعد دھماکےمیں جاں بحق افرادکی تعداد10ہوگئی ہے جبکہ 39 افراد زخمی ہیں۔

لیاقت پارک اور ضلع کچہری کے قریب دھماکا اس وقت ہوا جب ایف سی کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہی تھیں۔ دھماکے سے 3 ایف سی اہلکاروں اور 6 راہگیروں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 12 ایف سی اہلکاروں سمیت 39 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی 2 گاڑیوں، 2 رکشوں ،2 گاڑیوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا،جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کے بعد ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ کے مطابق دھماکا خود کش تھا،حملہ آورسائیکل پرسوارہوکرآیا اور اس کا ہدف ایف سی اہلکار تھے۔

مزید خبریں :