پاکستان
07 فروری ، 2016

پانچ دن میں 600 تک پروازیں منسوخ ہوچکیں ، ترجمان پی آئی اے

پانچ دن میں 600 تک پروازیں منسوخ ہوچکیں ، ترجمان پی آئی اے

کراچی…پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے جتنے جہاز اڑے ، آپریشن کے لیے سارا اسٹاف ادارے کا ہی تھا ، پانچ دن کی ہڑتال میں ساڑھے پانچ سو سے چھ سو پروازیں منسوخ ہوچکیں ، نقصان ڈھائی ارب سے اوپر ہوگياہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہاکہ فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہے ، نہ صرف جدہ سے عمرہ زائرین کو واپس لایا جار ہا ہے بلکہ گلگت بلتستان کے لیے بھی فلائٹس روانہ ہوئيں ، انہوں نےکہا اس سارے آپریشن میں جتنا اسٹاف شریک تھا وہ سب پی آئی اے کا ہی تھا ۔

دانیال گیلانی نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن کی بندش کے پانچ دنوں میں ساڑھے پانچ سو سےزائد پروازیں منسوخ ہوچکیں۔

مزید خبریں :