دنیا
07 فروری ، 2016

اسپین میں داعش سے تعلق کے شبے میں7 افراد گرفتار

اسپین میں داعش سے تعلق کے شبے میں7 افراد  گرفتار

میڈریڈ......اسپین میں داعش سے تعلق کے شبے میں7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان پر شام اور عراق میں داعش کی مدد کا نظام چلانے کا الزام ہے۔

ملزمان کو اسپین کے شمالی افریقی علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ہسپانوی پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد داعش کو پیسہ، اسلحہ اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا مواد پہنچاتے تھے۔

5 ملزمان شام جبکہ 2 کا تعلق مراکش سے بتایا جاتا ہے، یہ افراد اسپین سے پہلے دیگر یورپی ممالک میں بھی قیام کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :