10 فروری ، 2016
اسلام آباد ......گذشتہ روز آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارے کے حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن حسن احمد شہید ہوگئے۔
حال ہی میں آرمی ایوی ایشن کا حصہ بننے والے اسلام آباد کے کیپٹن حسن احمد کے کیرئیر کی یہ دوسری پرواز تھی جو گزشتہ روز گجرات کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔