03 جون ، 2012
حیدرآباد… بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران شدید گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 سے تجاوز کر گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آندھرا پردیش کے ساحلی ضلعوں اور تلنگہ میں شدید گرمی کی وجہ سے چند ہفتوں کے دوران 38 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں معمر افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ بپٹالہ، کرشنہ ڈسٹرکٹ اور تلنگہ میں عادل آباد کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔ ڈاکٹر پراساد نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ ماہ شدید گرمی نے 38 افراد کی جان لے لی جن میں معمر افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقہ کے تمام اسپتالوں کو او آر ایس، سلین اور دیگر ضروری ادویات فراہم کر دی ہیں۔