04 جون ، 2012
کراچی…مقامی کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا دیں، مختلف حجم کے سیلنڈرز کی قیمت میں 72 سے 277 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالہادی کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 6 ہزار 100 روپے فی ٹن اضافے کے ساتھ 73 ہزار 400 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔ جس کے بعد 11 کلو ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 72 روپے اور 45.4 کلو والے سیلنڈر کی قیمت 277 روپے بڑھ گئی ہے۔ عبدالہادی کے مطابق ایل پی جی پیدا کرنے والی مقامی کمپنیوں نے پیداوار میں اضافہ کرنے کے بجائے قیمت بڑھادی ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کمپنیاں کنٹریکٹ قیمت میں کمی کے تناسب سے ایل پی جی کی بھی قیمتیں کم کریں۔