04 جون ، 2012
کراچی…انٹر بینک میں ڈالر پھر 94 روپے کی سطح پر بند ہوافاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ہفتے کے آغاز پر 10 کروڑ ڈالر خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافے سے اس کی قدر میں 30 پیسے سے زائد کااضافہ ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران یہ 94 روپے 5 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 94 روپے میں خریدا اور 94 روپے 50 پیسے کی سطح پر فروخت کیا جارہا ہے۔