پاکستان
20 فروری ، 2016

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بھوک ہڑتال کا دوسرا دن

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بھوک ہڑتال کا دوسرا دن

کراچی......ایم کیوایم کےقائد کی میڈیا پر تصویر اور بیانات کی اشاعت پرعائد پابندی کے خلاف متحدہ کے زیراہتمام علامتی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی کراچی پریس کلب کے باہر جاری رہی۔

رابطہ کمیٹی کےارکان اورحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز دن کے11بجے کیا۔ بھوک ہڑتال کے دوسرے دن کیمپ میں کراچی کے 6ڈسٹرکٹ سے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونےوالے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید خبریں :