پاکستان
20 فروری ، 2016

پارٹی میں فیصلے باہمی مشورے سے کئے جاتے ہیں، بلاول بھٹو

پارٹی میں فیصلے باہمی مشورے سے کئے جاتے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی......پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والد اورسابق صدرآصف زرداری کے ساتھ مل کر کام کیا ہےاور وہ سمجھتے ہیں کہ اسی میں پارٹی کی کامیابی ہے،پارٹی کے تمام فیصلے باہمی مشورے سے کئے جاتے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہےکہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری کے دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت اپنے ٹریک پرآئی ، بطور صدر اپنے اختیارات منتقل کرنے سےآصف زرداری نے ثابت کیا کہ وہ ملک کا عظیم اثاثہ ہیں۔ بلاول کاکہنا تھا کہ پارٹی قیادت ماضی کی طرح کارکنان کو تمام فیصلوں میں ساتھ لے کر چلے گی۔

مزید خبریں :