20 فروری ، 2016
نئی دہلی......بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے ریاست چنئی کا اپنا باضابطہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عبدالباسط نے دورۂ چنئی بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے بعد ملتوی کیا۔اس دورے میں پاکستانی ہائی کمشنرکو ایک تھنک ٹینک ، بزنس آرگنائزیشنز اور مدراس یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے ملاقاتیں کرنا تھیں، اس کے علاوہ ان کا چنئی پریس کلب اور دی ہندو گروپ آف نیوز پیپرز کے دفتر جانے کا بھی پروگرام تھا ۔