21 فروری ، 2016
کراچی.......... کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ماڑی پور ٹرک اڈےکے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جوہرچورنگی پرآئل ٹینکراورکار کے تصادم میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔