پاکستان
04 جون ، 2012

گرمی کی شدت برقرار، دادو میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

گرمی کی شدت برقرار، دادو میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

اسلام آباد … ملک کے اکثر علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں، دادد میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی لہر مزید 24 گھنٹے جاری رہے گی۔ لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ موہنجوداڑو، سرگودھا 47، تربت، نوابشاہ اور سکھر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاورمیں 45، لاہور میں 44، اسلام آباد 42، گلگت 35، کراچی 34 جبکہ مری میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :