پاکستان
04 جون ، 2012

سندھ سمیت پورے ملک میں کسی سے سیاسی الائنس نہیں کرینگے، جاوید ہاشمی

سندھ سمیت پورے ملک میں کسی سے سیاسی الائنس نہیں کرینگے، جاوید ہاشمی

کراچی … پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم سے خفیہ ملاقاتوں کے بجائے کھل کر بات کرنے کے حامی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے لڑنا نہیں چاہتے لیکن سندھ سمیت پورے ملک میں کسی سے سیاسی الائنس نہیں کریں گے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے دوہری شہریت کے حامل ارکان پارلیمنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت والے وزیر اعظم بن کر ملک کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں، اب دوہری شہریت کے حامل شخص کو کسی پارٹی کا قائد بننے کا بھی حق نہیں ہونا چاہئے۔ جاوید ہاشمی نے موجودہ بجٹ پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے پاکستانی عوام کے خون کی بو آرہی ہے، بجٹ سے پہلے پاکستان فقیر تھا اور اب پیر فقیر ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ملک کو اپنی غیرت گروی رکھنا پڑے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر اگلی باری بھی صدر زرداری کو ملی تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

مزید خبریں :