پاکستان
04 جون ، 2012

ثمینہ خاور حیات نے وزیر خزانہ پنجاب کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

ثمینہ خاور حیات نے وزیر خزانہ پنجاب کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

لاہور … مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے نئے صوبائی وزیر خزانہ رانا آصف محمود کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ تحریک میں الزام لگایا گیا ہے کہ نئے وزیر ِخزانہ نہ صرف مسلمان ہیں، بلکہ دوہری شہریت کے بھی حامل ہیں۔ مسلم لیگ ق کی رکنِ پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریکِ استحقاق میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب کے نئے وزیرخزانہ رانا آصف محمود غیر مسلم نہیں بلکہ مسلمان ہیں، جبکہ ان کی بیٹی بھی مسلمان ہے، لیکن وہ خود کو مسیحی ظاہر کرتے ہیں دوسری جانب رانا آصف محمود دوہری شہریت کے حامل ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ کینیڈا کی بھی شہریت رکھتے ہیں۔ ثمینہ خاور حیات کا کہنا ہے کہ ان کا یہ عمل دھوکا دہی اور معزز ایوان کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، جس سے ان سمیت پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، اس لئے انکوائری کرکے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبریں :