پاکستان
21 فروری ، 2016

شیخوپورہ:مسافروین ٹریکٹرٹرالی سےٹکراگئی ، 4افراد جاں بحق

شیخوپورہ:مسافروین ٹریکٹرٹرالی سےٹکراگئی ، 4افراد جاں بحق

شیخوپورہ......شیخوپورہ کےقصبےنارنگ منڈی کےقریب مسافروین ٹریکٹرٹرالی سےٹکرانےکےبعداُلٹ گئی،حادثےمیں چارافراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے،پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کےمطابق حادثہ نیو کالا خطائی روڈ پرچٹا پل کےقریب پیش آیا،جہاں لاہورسے نارووال جانے والی مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کےبعد قلا بازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں جاگری۔

حادثےمیںچارافرادموقعےپرجاںبحق،جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے،زخمیوںکوسول اسپتال نارنگ منڈی میںمنتقل کردیاگیا ، جہاں پانچ افرادکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی لاپرواہی کےباعث پیش آیا۔

مزید خبریں :