21 فروری ، 2016
پشاور......خیبرپختونخوا کے تئیس اضلاع میںضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میںجاری پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر سرکاری اورغیرحتمی نتائج کی آمد کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
کے پی کے کے تئیس اضلاع میںضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹرز نے آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔مرد اور خواتین ووٹرز نےجوش وخروش سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ، چیکنگ کے بغیرکسی کو بھی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی ،پولنگ اسٹیشنوں کے مین گیٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے تھے جبکہ الیکشن کمیشن کی خصوصی مانیڑنگ ٹیموںنے بھی مختلف اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔