21 فروری ، 2016
حیدر آباد...... مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ ناخن صرف ان کے ہوں اور وہ سب کو نوچتے رہیں ۔
جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے پرویز رشید کے بیان پر اپنے رد عمل کہاکہ وفاقی وزارت داخلہ ایف آئی اے کے سندھ میں چھاپوں پر کمیشن بنانےسےپیچھےہٹ گئی ہے۔حکمرانوں کے راستے میں جو آتا ہے ان سے ٹکراتے ہیں۔نیب جب تک سندھ میں کارروائیاں کر رہی تھی حکمرانوں کے لیے مقدس تھی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر ویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کسی کے پر نہیں کاٹنے مگر ناخن بڑھ جائیںتو تراشنا پڑتے ہیں۔