21 فروری ، 2016
کراچی......وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے پیر22فروری کو سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر امن و امان کی صورتحال ، گندم کی خریداری، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، وزیر اعظم کسان پیکیج سمیت مردم شماری کے متعلق اے پی سی اعلامیہ پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ ، سیکریٹری خوراک، ایڈشنل چیف سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی وسیم احمد کابینہ کو بریفنگ دیں گے، جبکہ سینئر وزیر نثار کھوڑو اے پی سی کے اعلامیہ کے متعلق کابینہ کو بریف کریں گے۔