پاکستان
21 فروری ، 2016

پشاورمیں بلدیاتی ضمنی انتخابات ،دو ویلج کونسلوں کے نتائج

پشاورمیں بلدیاتی ضمنی انتخابات ،دو ویلج کونسلوں کے نتائج

پشاور......پشاور میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے بعد چھ میں سے دو ویلج کونسلوں کے مکمل نتائج جیو نیوز کو موصول ہو گئے ۔پشاور کی ویلج کونسل غریب آباد کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق خواتین کی واحد خالی نشست پر زہرہ بی بی 130 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائیں۔

زہرہ بی بی کے مد مقابل رخسانہ جاوید نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا، جب کہ چھ ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔ ویلج کونسل معروف زئی کی جنرل کونسل کی نشست پر اسد احمد 489 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے۔ جب کہ فیصل محمود گوہر 277 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ان دونوں ویلج کونسلوں پر ساڑھے چھ ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز تھے تاہم چند سو ووٹروں نے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مزید خبریں :