پاکستان
05 جون ، 2012

چکوال: پیروال میں گھریلو تنازع پر فائرنگ ،6 افراد جاں بحق

چکوال: پیروال میں گھریلو تنازع پر فائرنگ ،6 افراد جاں بحق

چکوال… چکوال میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی ، بھابھی ، بھتیجے اور تین بھتیجیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چکوال کے قصبے پیر وال میں محمد دریز اور اس کے اہل خانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ محمد دریز کے بھائی شعیب نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے محمد دریز ،اس کی بیوی ،تین بیٹیاں اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قاتل اور مقتولین ایک ہی گھر میں رہتے تھے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم شعیب کے اپنے بھائی کے ساتھ مختلف تنازعات تھے اور اکثر گھر میں جھگڑا ہوتا تھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تلہ گنگ اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کردیں ہیں۔

مزید خبریں :