پاکستان
05 جون ، 2012

گیاری سیکٹر برآمد دونوں لاشوں کی شناخت ہو گئی

گیاری سیکٹر برآمد دونوں لاشوں کی شناخت ہو گئی

اسکردو… سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے سے مزید دو فوجی اہل کاروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ لاشوں کی شناخت گمبہ کے رہائشی سپاہی محمد اکبر اور شگر کے رہائشی سپاہی محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ گیاری سیکٹر سے اب تک 6 اہل کاروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں میجر ذکاء الحق بھی شامل ہیں۔ 7 اپریل کو سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 124 جوان اور 11 سویلین اہل کار دب گئے تھے۔

مزید خبریں :