05 جون ، 2012
لاہور… لاہور کے علاقے جوہر ٹاوٴن میں پانچ نامعلوم افراد نے ڈی آئی جی عہدہ کے ایک پولیس افسر کی سرکاری گاڑی چھین لی اور فرار ہو گئے۔تھانہ جوہر ٹاوٴن پولیس نے ڈرائیور عبدالغفار کی مدعیت میں مقدمہ تو درج کر لیاہے،،تاہم یہ مقدمہ ڈکیتی یا راہزنی کی بجائے گاڑی چوری کا درج کیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق سرکاری گاڑی کانمبرایل ایکس اے9815ہے،جو اتوار کے روز اللہ ہو چوک کے قریب سے چھینی گئی ،تاہم اس وقت ڈی آئی جی گاڑی میں موجود نہیں تھے،صرف ڈرائیو اور گن مین گاڑی میں جا رہے تھے۔