پاکستان
05 جون ، 2012

شہباز شریف بہاولپور پہنچ گئے، اسپتال کی تعمیر کا معائنہ

شہباز شریف بہاولپور پہنچ گئے، اسپتال کی تعمیر کا معائنہ

بہاولپور… پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بہاولپور پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے400بستروں پر مشتمل زیرِ تعمیر اسپتال کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کابہاولپورائرپورٹ پر صوبائی وزیر اقبال چنڑ اور اراکین صوبائی اسمبلی نے استقبال کیا۔ شہباز شریف ایئرپورٹ سے سیدھے400 بستروں پرمشتمل زیر تعمیر اسپتال کے معائنہ کے لئے گئے۔ اسپتال کی تعمیر پر 4 ارب 25کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور معیار کی نگرانی وہ خودکریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اس اہم ترین منصوبے کا افتتاح ہر حال میں اس سال 14 اگست کو کیا جائے گا۔

مزید خبریں :