05 جون ، 2012
حیدرآباد … حیدرآباد میں مسافرکوچ الٹنے سے4 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث حیدرآباد نیشنل ہائی وے پر میانی فارسٹ کے قریب تھانہ چھلگری کے سامنے الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک بلاک رہا۔