پاکستان
05 جون ، 2012

لاہور ہائیکورٹ، ضمانت مسترد ہونے پر وکلاء اور پولیس میں ہاتھا پائی

لاہور ہائیکورٹ، ضمانت مسترد ہونے پر وکلاء اور پولیس میں ہاتھا پائی

لاہور… لاہور ہائی کورٹ میں جعلی چیک کیس میں ضمانت مسترد ہونے پرپولیس نے ملزم کوپکڑنا چاہا،،تو وکلاء ڈھال بن کر پولیس اہلکاروں سے گتھم گتھا ہو گئے ،ہاتھا پائی کے بعد قصور پولیس ملزم کوپکڑ کرلے گئی۔ قصورکے محمدآصف نے جعلی چیک کے ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کرارکھی تھی ،آج لاہورہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی توتھانہ اے ڈویژن قصور پولیس نے ملزم کوگرفتارکرناچاہا۔اس پر ملزم کے وکلاء پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے اوربات ہاتھاپائی تک پہنچ گئی، لاہور ہائی کورٹ کی سیکیورٹی نے مداخلت کرکے پولیس اوروکلا میں بیچ بچاوٴ کرایا جس کے بعدقصور پولیس ملزم آصف کوگرفتار کرکے لے گئی۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں