پاکستان
05 جون ، 2012

اسٹبلشمنٹ نے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایاہے، عاصمہ جہانگیر

اسٹبلشمنٹ نے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایاہے، عاصمہ جہانگیر

لاہور… سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ نے انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایاہے،لیکن وہ قوم کے مفاد میں حقائق اور سچائی کو سامنے لانے کا اپنا مشن جاری رکھیں گی چاہے اس کیلئے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ان کے قتل کا منصوبہ کسی طرح ظاہر ہوگیا، انہیں اس بارے میں اطلاع اندر کے ایک آدمی نے دی اور کہا کہ وہ ہوشیار رہیں اور احتیاط کریں۔ عاصمہ جہانگیر نے اطلاع دینے والے کی شناخت پوشیدہ رکھتے ہوئے کہاکہ اطلاع قابل بھروسہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بدھ کوآئرلینڈ جانے کا پروگرام تھا، جہاں وہ وکلاء کے ایک سیمینار میں مدعو تھیں مگر اب وہ یہ پروگرام منسوخ کردیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں گی تاکہ وہ واضح پیغام دے سکیں کہ وہ کسی سے خوفزدہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی شب ڈھائی بجے سے ان کے گھر پر رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے، وہ حکومت سے رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں